ویب ڈیسک :پاکستانی نژاد امریکی فزیشن ڈاکٹر عمر عتیق کو امریکن کالج آف فِزیشنز(اے سی پی)کی آئندہ صدارت کے لیے نامزد کردیا گیا، وہ اس عہدے کے لیے واحد امیدوار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پٹرول5.25،ڈیزل3.50روپے مہنگاہونے کا امکان
رپورٹ کے مطابق سنگل سلیٹ انتخاب جنوری 2022 میں منعقد ہوگا۔ڈاکٹر عمر عتیق اس عہدے کے لیے منتخب ہونے والے پہلے پاکستانی نژاد اور دوسرے غیر ملکی میڈیکل گریجویٹ ہیں ،ڈاکٹر عمر عتیق ادویات اور آٹولیرنگولوجی سر اور گردن کی سرجری کے پروفیسر ہیں، جو آرکنساس میں مقیم ہیں۔
ڈاکٹر عمرعتیق نے اپنی میڈیکل کی ڈگری پاکستان کی پشاور یونیورسٹی کے خیبر میڈیکل کالج سے حاصل کی تھی، وہ میڈیکل آنکولوجی (علم سرطان)، ہیماٹولوجی (خون کی بناوٹ کا علم)اور انٹرنل میڈیسن میں بورڈ سے سند یافتہ ہیں۔
امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ یہ پاکستانی امریکی برادری کے لیے قابل فخر اور تاریخی لمحہ ہے ۔