بھارتی فوج

بھارتی فوج مشقوں میں حصہ لینے کے لئے پاکستان آئے گی

ویب ڈیسک :بھارت کی تین رکنی فوجی ٹیم کے بھی پبی میں ہونے والی انسداد دہشت گردی کی فوجی مشقوں میں حصہ لینے کا امکان ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:دنیاطالبان کے مثبت اقدامات نظراندازنہ کرے،قطر

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے شنگھائی تعاون کونسل کے تحت ہونے والی ان مشقوں میں اپنی ٹیم بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے ان مشقوں میںکونسل کے تمام رکن ممالک کی فوجی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

مزید پڑھیں:  غزہ، اسرائیلی قبضے میں رہنے والے الشفا ہسپتال سے ایک اور اجتماعی قبر دریافت

تین اکتوبر کو شروع ہونے والی ان مشقوں میں حصہ لینے کے لئے بھارت اپنی شرکت کی تصدیق کرنے والا آخری ملک ہے اس سے قبل دیگر تمام ممالک روس ،چین،ایران ،تاجکستان ،کرغیزستان،ازبکستان اور قازقستان ان مشقوں میں حصہ لینے کا اعلا ن کر چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  چینی شہریوں کی سیکورٹی پرسمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیراعظم

ان مشقوں کی دعوت شنگھائی تعاون کونسل کے ممبر ممالک کو پاکستان کی طرف سے اسی سال مارچ کے مہینے میں دی گئی تھی۔بھارت کا کہنا ہے کہ ان مشقوں میں شرکت کے باوجود پاکستان کے بارے میں اس کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی،یہ مشقیں خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کی تحصیل پبی کے علاقے چراٹ میں ہو ں گی۔