Britney-father-suspend-conservator

برٹنی سپئیرز والد کی سرپرستی سے آزاد ہو گئیں

معروف امریکی گلوکارہ برٹنی سپئیرزآخرکار عدالتی جنگ جیت کر اپنے والد کی سرپرستی سے آزاد ہو گئی ہیں۔لاس اینجلس کے ایک جج نے برٹنی کے والد جیمی سپیئرز کو اپنی بیٹی کی جائیداد کے نگران کے طور پر معطل کر دیا ہے اور گلوکار ہ اور اس کے وکیل کی جانب سے اس کے مالی معاملات کی نگرانی کے لیے منتخب کردہ عارضی متبادل نامزد کر دیا ہے۔واضح رہے کہ متعدد بار گلوکارہ نے اپنے والد کی سرپرستی کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا تاہم بیٹی کے معاملات وجائیداد کی نگرانی بھی جیمی سپئیرز کو عدالتی احکاما ت پر ہی ملی تھی۔

مزید پڑھیں:  چین کے 20 ہزار سینیما گھروں میں 12ویں فیل ریلیز کرنے کا فیصلہ