Astro-home-robot

گھر کی نگرانی کے لئے روبوٹ متعارف

ویب ڈیسک: کچھ ماہرین کی طرف سے اسے ‘ایک کیمرہ آن وہیلز’ قرار دئیے گئے ایمیزون کے سمارٹ ہوم ڈیوائس کا اعلان کیا گیا ہے۔یہ ایک گھریلو روبوٹ ہے جس کا نام آسٹرو (Astro) رکھا گیا ہے ، اس روبوٹ میں ایک ٹیبلٹ ڈسپلے ہے جو دائرے کی شکل کی آنکھوں ، کئی سینسروں اور ایک کیمرے پر مشتمل ہے۔
ایمیزون کے اس روبوٹ کو ریموٹ سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے جب گھر میں پالتو جانوروں یا چولہے پرنظر رکھنے کے لئے کوئی نہ ہو تویہ گھر میں خودبخود گشت کر کے مالکان کو غیرمعمولی چیزوں کے بارے میں پیغام بھیج سکتا ہے۔روبوٹ آپ کے ہر کام کو ٹریک کرتا ہے ، چہرے کی پہچان اور صارف کے رویے کو دیکھ کر اسے اپناتا بھی ہے۔یہ روبوٹ فی الحال امریکہ میں ہی دستیاب ہے وہ بھی ایک لاکھ روپے سے زائد میں۔

مزید پڑھیں:  امریکی محکمہ خارجہ کا غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے منفی اثرات کا اعتراف