France-Sarkozy-found-guilty

سابق فرانسیسی صدر نکولس کو ایک سال قید کی سزا

ویب ڈیسک: فرانسیسی عدالت نے سابق صدر نکولس سرکوزی کو 2012 میں اپنے دوبارہ انتخابی مہم کیلئے بڑے پیمانے پرغیر قانونی طور پر پیسے کے استعمال کے جرم میں ایک برس قید کی سزا سنائی سنائی ہے۔
نکولس سرکوزی 2007 سے 2012 تک فرانس کے صدر رہ چکے ہیں۔
عدالت نے 66 سالہ نکولس سرکوزی کو الیکٹرانک مانیٹرنگ کڑا پہن کر گھرمیں سزا بھگتنے کی اجازت دے د ی۔ عدالتی فیصلے کے ساتھ وہ جیل کے باہر سزا بھگت سکیں گے۔
واضح رہے کہ مارچ میں سرکوزی کو کرپشن کے الزامات پر تین برس قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ اس پر الزام تھا کہ انہوں نے ایک جج کو موناکو میں سینیئر عہدہ حاصل کرنے میں مدد کی پیش کش کی تھی۔ اس پیش کش کے بدلے میں سرکوزی کی انتخاباتی مہم فنڈنگ پر جاری تحقیقات میں جج کو اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے کا کہا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر، شفیع نامی قیدی کی جیل میں خودکشی