Rehman-warn-bill-pak-afghan

افغانستان پر پابندیوں کا بل کا دائرہ کار پاکستان تک پھیل سکتا ہے ، رحمان ملک

ویب ڈیسک: سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ ہائی پروفائل امریکی سینٹرز کا افغانستان پر پابندیوں کا بل تشویشناک ہے جس کا دائرہ کار پاکستان تک پھیل سکتا ہے۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ ہائی پروفائل امریکی سینٹرز کے ایک گروپ نے سینٹ میں بل پیش کیا ہے جس میں افغان طالبان پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے پابندیوں کا دائرہ کار ممکنہ طور پر پاکستان تک بھی پھیل سکتا ہے۔ اس بل میں پاکستان کے نام کو اس سیکشن میں شامل کیا گیا ہے جو طالبان کو مدد فراہم کرتا ہے اور اسی سیکشن میں افغان طالبان کو مدد فراہم کرنے والے ممالک کی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  مولانا فضل الرحمان کا ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان
مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب، اہم امور پر بحث کی جائیگی

رحمان ملک نے مزید کہا کہ امریکا کو معلوم ہے کہ افغانستان پر حملہ پاکستان کی دعوت پر نہیں کیا بلکہ یہ اس کا اپنا فیصلہ تھا۔ امریکا کو پاکستان کے کردار کی تحقیقات کرنے کے بجائےافغانستان سے امریکی افواج کی جلد بازی میں ہونے والے انخلا کی تحقیقات کرنی چاہیے۔