Milley-responsible-defeat-opportunity

امریکی اعلیٰ فوجی قیادت کا افغانستان میں ناکامی کا اعتراف

ویب ڈیسک: امریکی جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے چیئرمین جنرل مارک ملی نے اعتراف کیا کہ ہم افغانستان میں 20 سالہ جنگ ہار گئے۔

امریکی جنرل مارک ملی نے ہاؤس کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے سامنے کہا یہ ہم سب پر واضح ہے کہ افغانستان کی جنگ ان شرائط پر ختم نہیں ہوئی، جیسا ہم چاہتے تھے۔ افغانستان میں شکست جنگ سٹریٹجک ناکامی تھی۔ یہ شکست پچھلے 20 دنوں یا 20 مہینوں میں نہیں ہوئی۔ یہ سٹریٹجک فیصلوں کا ایک مجموعی اثر ہے۔ واشنگٹن کے افغانستان سے انخلا کے فیصلے اور اس کے نتیجے سے دنیا بھر میں امریکہ کی ساکھ کو بہت زیادہ نقصان پہنچاہے۔

مزید پڑھیں:  پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع، اپوزیشن جماعتوں کا شور شرابہ
مزید پڑھیں:  ملک میں مزید بارش کا امکان ،طغیانی اورلینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

جنرل مارک ملی نے کہاکہ مجھے لگتا ہے کہ دنیا بھر میں ہمارے اتحادی، شراکت دار اور مخالفین ہماری ساکھ کا جائزہ لے رہے ہیں کہ حالات کیا رخ اختیار کریں گے۔انھوں نے خبردار کیا کہ افغانستان میں موجود القاعدہ کے دہشتگرد 12 ماہ کے اندر اندر امریکہ کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔