wheat-price-jump-peshawar

پشاور ، آٹے کی بوری مزید 300 روپے مہنگا

ویب ڈیسک: پشاور میں آٹے کی قیمتوں میں  اضافے کا سلسلہ تھم نہ سکا ۔ 85 کلو آٹے کی بوری کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہو گیا ۔ چند روز قبل 85 کلو آٹے کی بوری کی قیمت 5700 روپے تھی جو اب 300 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار روپے ہو گئی ہے۔85 کلو بوری کے بجائے اب 80 کلو آٹا پلاسٹک کی بوری مارکیٹ میں دستیاب ہو گی۔ آٹے کی قیمتوں میں ایک مہینے کے دوران تین بار اضافہ ہوا ہے۔

اشرف روڈ ، رامپورہ ، فقیر آباد مارکیٹوں میں پرانا آٹا نئے ریٹ پر فروخت کیا جارہا ہے۔ 20 کلو آٹے کی بوری کی قیمت 1220 سے 1320 روپے تک جا پہنچی جبکہ پرچون میں 1350روپے میں فروخت ہو رہا ہے ۔ آٹے کی قیمت میں اضافہ کے ساتھ ہی نانبائیوں نے بھی روٹی کا وزن مزید کم کردیا۔