petrol

عوام پر ایک بار پھر پٹرول بم گرادیا گیا

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ کردیا گیاہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں چار روپے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔اس اضافے کے ساتھ پیٹرول کی نئی قیمت 127 روپے 30 پیسے جب کہ ڈیزل کی قیمت 122 روپے چار پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ

اس کےعلاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے دو پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 99 روپے 31 پیسے ہو گئی ہے۔لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 82 پیسے فی لیٹرکا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 99 روپے 51 پیسے ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  عالمی کساد بازاری کا خدشہ، پاکستان میں لوہے کی قیمتوں میں کمی

گزشتہ روز اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سوا پانچ روپے تک اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کی تھی۔

واضح رہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے کے بعد سے ہو گا۔