Inflation

ڈالرکی اونچی اڑان سےمہنگائی کی نئی لہرکاخدشہ

ویب ڈیسک(پشاور)روپے کی قدر میں مسلسل کمی اور ڈالر کی اونچی اڑان کی وجہ سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔

کرنسی ڈیلرز اور عام لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈالر کی قیمت کو کنٹرول کیا جائے ، مہنگائی کی وجہ سے پہلے ہی غریب عوام کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے اگراشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیاتو غریب عوام خودکشیوں پر مجبور ہونگے ۔

مشرق ٹی وی کےساتھ گفتگوکرتےہوئےپشاورکےکرنسی ڈیلرزنے کہا کہ ڈالرکےانٹر بینک ریٹ میں ریکارڈ اضافہ ہوگیاہے اور152 روپے سےشروع ہوکر 173روپے تک پہنچ گیا ہے،کرنسی ڈیلرز کےمطابق پہلے جب روپے کی قدرمیں کمی آتی تھی توسٹیٹ بینک مداخلت کرکے ریٹ کنٹرول کرتاتھا، 1998میں ڈالر کی قیمت میں بھی اچانک اضافہ ہوا تھا اور 67روپے تک پہنچ گیا لیکن بعد میں اسےکنٹرول کرکے45روپےتک لایاگیا۔

مزید پڑھیں:  مالدیپ انتخابات، صدر معیزو کی پیپلز نیشنل کانگریس پارٹی کامیاب

انہوں نےکہا کہ امپورٹ اورلگژری آئٹمزپرٹیکسوں میں رعایت کےبعد ڈیمانڈزیادہ اور سپلائی کم ہوئی ہےاس لئےڈالرکی قدرمیں اضافہ ہوگیا ہے اوراگر یہ سلسلہ جاری رہاتو ڈالر 200روپے تک جاسکتاہے،جس کےمعیشت اورعوام پرگہرے اثرات مرتب ہونگےکرنسی مارکیٹ میں موجود لوگوں کےمطابق وہ پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس چکے ہیں حکومت بھی مہنگائی کو کنٹرول کرنےمیں ناکام ہوگئی ہےاگر اس طرح ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوتارہا اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مہینے میں دو بار بڑھتی رہیں تووہ خودکشیاں کرنےپرمجبورہونگے۔

مزید پڑھیں:  مولانا فضل الرحمان رابطہ عالم اسلامی کی مجلس اعلیٰ کے رکن بن گئے

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام سے دو وقت کی روٹی چھین لی ہے ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت عوام پر رحم کھا کر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات اٹھائے ۔