internet use

15 کروڑافرادموبائل فون،ساڑھے4کروڑانٹرنیٹ استعمال کرتےہیں،سروے

ویب ڈیسک(میرانشاہ) پاکستان کی 22کروڑ 27لاکھ کی آبادی میں 15کروڑ 43لاکھ لوگ موبائل فون استعمال کرتےہیں جبکہ ساڑھے چارکروڑکےلگ بھگ افراد مختلف انداز میں انٹرنیٹ استعمال کرنیوالےہیں جن میں تین کروڑ سترلاکھ افرادسرگرم طریقےسے سوشل میڈیا استعمال کررہے ہیں ۔

کمیونٹی ریزیلینس نامی غیر سرکاری تنظیم کی طرف سےجاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی کل آبادی کا 76فی صد حصہ موبائل فون استعمال کررہاہےجبکہ ان میں ساڑھے چارکروڑ سےزائد کی آبادی موبائل فون پر سوشل میڈیا استعمال کر رہی ہےجوکہ مجموعی آبادی کا 18فیصد بنتا ہے۔

مزید پڑھیں:  پرویز خٹک پیپلز پارٹی میں شمولیت کیلئے پر تولنے لگے

رپورٹ میں بتایا گیاہےکہ مجموعی آبادی کا 37فیصد حصہ اربن سٹیشن ہے جبکہ بقیہ 63فیصد حصہ دیہاتی آبادی پر مشتمل ہے تاہم ان میں بھی موبائل اور انٹرنیٹ استعمال کرنےوالوں کی اچھی خاصی تعداد موجود ہے،مجموعی آبادی کا 58فیصد روزانہ کی بنیاد پر، 31فیصد ہفتے میں ایک بار، 8فیصد مہینے میں ایک بارجبکہ 3فیصد لوگ ایک ماہ سےزیادہ کے عرصے میں ایک بارانٹرنیٹ اورسوشل میڈیا استعمال کرتےہیں۔

مزید پڑھیں:  ملک بھر میں او لیول ، اے لیول کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری

رپورٹ میں اس بات کوعیاں نہیں کیاگیاہےکہ قبائلی علاقوں میں کون کون سے علاقے ہیں جہاں اکیسویں صدی میں بھی لوگوں کوموبائل اورانٹرنیٹ جیسی سہولتیں میسرنہیں ۔

رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیاگیا ہےکہ سوشل میڈیا پرجھوٹی کہانیاں سچی کہانیوں کی نسبت ستر فی صد زیادہ شیئرکی جاتی ہیں جبکہ دس میں سےچھ لوگ ایسے ہو تے ہیں جو کسی خبرکی سُرخی کو دیکھ کرہی اسےآگے پھیلانے کیلئےشیئرکرتےہیں ۔