1896 incidents of sexual abuse of children

چھ ماہ میں بچوں پرجنسی تشدد کے 1896واقعات رپورٹ

ویب ڈیسک(پشاور) جنوری سے جون 2021کے دوران خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بچوں پر جنسی تشدد کے 1896واقعات رپورٹ ہو ئے۔ روزانہ اوسطاً 10بچوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔

پچھلے سال کی نسبت ان واقعات میں 27فیصد اضافہ ہوا ۔ جنسی تشدد کے 1084، اغواء کے 523، گمشدگی کے 238، اور کم عمری کی شادی کے 51واقعات رپورٹ ہو ئے ۔ لڑکیوں کے ساتھ جنسی تشدد کی شرح لڑکوں کے نسبت زیادہ رہی ہے ۔

اعداد و شمار کےمطابق 53فیصد لڑکیوں اور47فیصد لڑکوں کو جنسی تشدد کا شکار بنایا گیا ۔ 6سے 15سال کے بچوں کوسب سے زیادہ جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ 1045 واقعات میں جاننے والےافرادجبکہ،430واقعات میں انجان لوگ ملوث پائے گئے،5فیصد واقعات خیبر پختونخوا ، 60فیصد پنجاب ، 26فیصد سندھ ، 6فیصد اسلام آباد اور 3فیصد بلوچستان ، گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر میں سامنے آئے ۔ 58فیصد دیہی اور42فیصد شہری علاقوں میں رپورٹ ہو ئےہیں۔