sojaniya committed suicide

ایک اور بھارتی اداکارہ نےموت کو گلے لگا لیا

ویب ڈیسک(ممبئی)بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ سوجانیا نے خودکشی کرلی ہے اور ان کی نعش گھر میں پھندا لگی ہوئی برآمد ہوئی ہے، پولیس کے مطابق اداکارہ کے بنگلور میں واقع گھر کا دروازہ توڑ کر ان کے کمرے سے لٹکی ہوئی نعش نکالی جب کہ کمرے کا دروازہ اندر سے بند تھا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق اداکارہ نے خودکشی کی، پولیس کو ان کے کمرے سے ایک خط بھی ملا جس میں سوجنیا نے لکھا تھا کہ ’میں خودکشی کررہی ہوں، میری موت کا ذمہ دار کوئی بھی نہیں ہے تاہم اپنے اس عمل پر اہل خانہ سے معافی مانگتی ہوں، میں اندر سے مرچکی ہوں اور ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا‘۔

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی خودکشی سے متعلق تحقیقات جاری ہیں جب کہ ان کے پاس سے ملنے والے خط سے متعلق بھی تفتیش جاری ہے۔