Iran- Azerbaijan—war-tension

آذربائیجان کے ساتھ کشیدگی ، ایران نے فوجی مشقیں شروع کر دیں

ویب ڈیسک:  آذربائیجان کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث ایرانی فوج نے ملک کے شمال مغربی حصے میں بڑے پیمانے پر مشقیں شروع کر دیں، جن میں ڈرون ، بکتر بند یونٹ اور ہیلی کاپٹر شامل ہیں۔ ایرانی فوج کی مشق سے دونوں ملکوں میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

بریگیڈیئر جنرل کیومارس حیدری نے ایرانی نیوز ایجنسیوں کو بتایا کہ یہ مشق شمال مغربی ایران میں حربی تیاریوں کی جانچ اورانھیں بہتربنانے کے مقصد سے کی جارہی ہے ۔

مزید پڑھیں:  چینی انجینئرز پر خودکش حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی

مسلمانوں اوریہودیوں کے درمیان 628 عیسوی میں برپا ہونے والے معرکہ خیبر کے حوالے سے اس مشق کو’’فاتح خبر‘‘کا نام دیا گیا ہے۔ آذربائیجان اسرائیل سے اسلحہ کا بڑا خریدار ملک ہے۔اس بنا پرایران آذربائیجان کے ساتھ تعلقات میں محتاط رہا ہے۔

رواں  ہفتے آذربائیجان کے صدرالہام علیوف نے ایران کو اپنے ملک کی سرحد کے قریب فوجی مشقیں کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا مگر اس کے باوجود ایران نے یہ مشق کرنے کا اعلان کیا ہے۔ صدرعلیوف نے کو ترکی سرکاری خبررساں ایجنسی انٹرویو میں کہا تھا کہ’’ ہر ملک اپنے علاقے میں کوئی بھی فوجی مشق کرسکتا ہے۔ یہ ان کا خودمختارانہ حق ہے لیکن ایران اب کیوں، اور ہماری سرحد ہی پرکیوں یہ مشق کررہا ہے؟‘‘

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات کیلئے امیدوار نامزد کر دیئے

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ’’آذربائیجان کے ساتھ سرحد کے قریب ہونے والی فوجی مشقیں ’’خودمختاری کا سوال‘‘ہیں ، تہران اپنی سرحدوں کے قریب صہیونی حکومت کی موجودگی کو برداشت نہیں کرے گا۔‘‘