Taliban-call-open-embassy-Kabul

طالبان کا ایک بار پھر عالمی برادری سے کابل میں سفارت خانے کھولنے کا مطالبہ

ویب ڈیسک: طالبان رہنماؤں نے ایک بار پھر دوسرے ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کابل میں اپنے سفارت خانے اور مشن دوبارہ کھولیں۔ اس سلسلے میں طالبان نے گزشتہ روز وزارت خارجہ میں غیر ملکی سفارتکاروں اور سیاسی نمائندوں کے لیے ایک استقبالیہ کی میزبانی بھی کی۔                                                                                               

مزید پڑھیں:  ہرنائی: کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے 4 کان کن جاں بحق

پاکستان ، ترکی ، چین اور روس سمیت متعدد ممالک نے کابل میں سفارت خانے کھولے ہیں ، لیکن ابھی تک طالبان حکومت کو تسلیم نہیں کیا۔

طالبان کے نائب وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا کہ انہوں نے اقتدار کی منتقلی کے دوران غیر ملکی سفیروں کے ساتھ ذمہ دارانہ سلوک کیا۔

مزید پڑھیں:  خواجہ آصف وزیراعلیٰ بارے بیان بازی سے پہلے پارلیمنٹ کی عزت بحال کریں

طالبان کے نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر نے بھی تمام ممالک سے سفارتخانے اور سیاسی مشن کھولنے کا مطالبہ کیا۔