Gayle-withdraws-IPL

کرس گیل آئی پی ایل کے رواں سیزن سے ستبردار

ویب ڈیسک: ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز کرس گیل انڈین پریمیئر لیگ کے رواں سیزن سے دستبردار ہوگئے۔
کرس گیل نے آئی پی ایل کے بائیو سیکیور ببل کو چھوڑ دیا ہے۔خیال رہے کہ وہ گزشتہ چند ماہ کے دوران ایک کے بعد دوسرے ببل کا حصہ بنے ہیں۔
کرس گیل کا کہنا ہے کہ وہ بائیو سیکیور ببل کی وجہ سے تھکاوٹ کا شکار ہیں اور خود کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے ذہنی اورجسمانی طور پر تیار رکھنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی آئی پی ایل کے 14 ویں ایڈیشن میں پنجاب الیون کی نمائندگی کر رہے تھے۔
بائیو سیکیور ببل (کسی بھی وبا کے دوران کسی کھیل یا دوسرے ایونٹ کا ایسے جگہ اور ماحول پر انعقاد جو بیرونی دنیا اور عناصر سے بلکل االگ تھلگ تمام ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے قائم کیا گیا ہو )۔

مزید پڑھیں:  پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارش جاری ،خنکی بڑھ گئی