dengue, alert issued in 8 major cities

پشاور سمیت 8 بڑے شہروں میں ڈینگی پھیلنے کاخطرہ، الرٹ جاری

ویب ڈیسک(پشاور) محکمہ موسمیات نے رواں مہینہ ڈینگی مچھروں کی افزائش کیلئے سازگار قرار دیتے ہوئے ملک کے8شہروں بشمول پشاور میں 20نومبر تک کے خطرے کے پیش نظر متعلقہ تمام اداروں کو پیشگی انتظامات کےسلسلے میں الرٹ جاری کردیا ہے ۔

اس سلسلے میں پاکستان میٹرالوجیکل ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ڈینگی کیلئے 8 حساس شہروں پشاور،راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور،ملتان ، لاہور ،ملتان، فیصل آباد اور حیدرآباد کی انتظامیہ کو بھیجے گئے۔

مراسلہ کے مطابق ڈینگی مچھروں نے شہروں میں اپنی جڑیں گہری کردی ہیں اور ملک میں گزشتہ دس سالوں میں ڈینگی وائرس نے لوگوں کی صحت کو شدید متاثر کیا ہےاس رجحان میں اضافہ خاص طور پر مون سون کےبعد کے موسم یعنی20ستمبر سے5دسمبر تک رہتا ہے ۔

مزید پڑھیں:  کراٹے کمبیٹ ،پاکستان نے انڈیا کو شکست دے دی

ڈینگی ان ادوار کےدوران متحرک ہوتاہےجہاں پردرجہ حرارت 3سے پانچ ہفتے تک26سے29سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کاتناسب 60 فیصدرہتاہےاس طرح اگر 3 ہفتوں کےوقفے کے ساتھ زیادہ سے زیادہ بارش 27 ملی میٹر رہتی ہو مراسلہ کے مطابق ڈینگی مچھروں کےحملوں کےلئے موزوں وقت طلوع آفتاب کےدوگھنٹےبعد اورغروب آفتاب سےدو گھنٹے پہلےکاہےجبکہ درجہ حرارت 16سینٹی گریڈ سےنیچے آنے کےبعد ڈینگی مچھروں کی افزائش رک جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور:ہزار خوانی میں فریقین کے درمیان فائرنگ،راہگیر ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق

ماضی کے اعداد و شمار کےتجزیہ ، موجودہ اور مستقبل کےآب و ہوا کے مدنظر رکھتےہوئے مذکورہ ماحولیاتی تغیرات ڈینگی کے پھیلنے کےلئےایک مثالی ماحول فراہم کر رہےہے اس حساب سے رواںماہ اکتوبر میں ماحول ڈینگی مچھروں کے پھیلاؤ کےلئے سازگارہوگا اوریہ پیش گوئی کی گئی ہےکہ یہ پاکستان کےمذکورہ بڑے شہروں میں پھیل سکتاہےاس لئے اکتوبرسے 20 نومبر تک تمام اداروں کو پیشگی انتظامات کی اشد ضرورت ہے۔