corona

ملک میں کورونا نے مزید 46 زندگیاں نگل لیں

ویب ڈیسک (اسلام آباد)ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید46افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد27 ہزار 831 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزیدایک ہزار664 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 48 ہزار202 ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی وحشیانہ بمباری رمضان میں بھی جاری، 27 فلسطینی شہید
مزید پڑھیں:  بونیر، گاڑی کھائی میں گرنے سے 8افراد جاں بحق

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 51ہزار796کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 3.21 فیصد رہی۔