Ayubia chairlift closed

انسانی جانوں کیلئے خطرہ، ایوبیہ چیئر لفٹ بند

ویب ڈیسک (ایبٹ آباد)گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) نے ایبٹ آباد میں ملک کے مشہور سیاحتی مقام ایوبیہ میں چیئرلفٹ کوعوام کیلئے بند کردیا۔

جی ڈی اے کے ڈائریکٹر کا کہنا تھاکہ ہم نے ایوبیہ چیئرلفٹ کو عوام کیلئے آج سے بند کردیا گیا ہے اور یہ فیصلہ انسانی جانوں کو محفوظ بنانے کیلئے کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  کرم:کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے 4مزدور جاں بحق

ترجمان جی ڈی اے کے مطابق ایوبیہ چیئر لفٹ اب انسانی زندگی کیلئے محفوظ نہیں رہی، چیئر لفٹ کو اس حالت میں چلانا انسانی جانوں کیلئے خطرناک ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں گرچ چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان

ان کا کہنا تھاکہ موجودہ چیئر لفٹ کو 1965 میں لگایا گیا تھا اور یہ لفٹ 27 قبل اپنی عمر پوری کر چکی ہے۔