accident

بھارہ کہو میں المناک حادثہ، 7 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک (اسلام آباد)اسلام آباد کےعلاقے بھارہ کہو میں مسافر گاڑی گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے، مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی دوست ممالک کیساتھ تعلقات خراب کرناچاہتی ہےوزیردفاع

ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثہ رات گئےبارش کے باعث پیش آیا، گاڑی میں ایک ہی فیملی سوار تھی، اور یہ لوگ بھارہ کہو جارہے تھے کہ گاڑی سلپ ہوگئی اور گہری کھائی میں جاگری، مرنے والوں میں 6 خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔

مزید پڑھیں:  ملک میں جنگل کا قانون ہے،عمران خان

پولیس کی جانب سے حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، جاں بحق افراد کا تعلق احمد ٹاؤن بھارہ کہو سےہے۔