کیپسول

کورونا کے علاج میں انقلابی پیش رفت ،کیپسول تیار

ویب ڈیسک :امریکا بہادرکی ایک دواداروتیا ر کرنے والی کمپنی نے کوویڈ 19 کے علاج کے لیے تیار کئے گئے تجرباتی کیپسول کو کلینیکل ٹرائل میں کامیاب قرار دیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا قربانی کےبکرے تلاش کررہا ہے،عمران خان

کمپنی کا کہنا ہے کہ بندہ کورونا کی شدید حالت سے دوچار ہوتو یہ کیپسول اسے ہسپتال میں داخل ہونے اور موت کے خطرے کو تقریباِ نصف تک کم کردیتا ہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ، اسرائیلی قبضے میں رہنے والے الشفا ہسپتال سے ایک اور اجتماعی قبر دریافت

آزمائش کی نگرانی کرنے والے ماہرین کے ایک آزاد بورڈ نے سفارش کی کہ مطالعہ کو جلد روک دیا جائے کیونکہ مثبت نتائج ، دواسازی کے مطالعے میں ایک اہم قدم ہے۔

دوا ساز کمپنی مرک کی پارٹنر رجج بیک بائیو تھراپیٹکس نے ایک نیوز ریلیز میں کہا کہ وہ جلد از جلد امریکہ میں اس کیپسول” مولنوپیراویر ”molnupiravir))کے ہنگامی استعمال کی اجازت کے لیے درخواست دیں گے۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان کابینہ کی حلف برداری تقریب منسوخ

یہ کوویڈ 19 کے لیے پہلی اینٹی وائرل گولی ہوگی۔ایک سادہ نسخے میں آسان گولی جو کوویڈ 19 کے ہلکے اوردرمیانے کیسز کو روکتی ہے ۔یہ گولی انکل سام ہم کو کب دیں گے ہم نہیں جانتے البتہ اس کی نقل شقل جلد ہی مارکیٹ میںآنے کی پیشنگوئی کر سکتے ہیں۔