ویب ڈیسک :پاکستان کے لیجنڈ اداکارومزاح نگار عمر شریف کا انتقال ہوگیا وہ جرمنی کے ایک ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔انہیں گزشتہ کچھ عرصے سے دل کی بیماری سمیت کئی امراض لاحق تھے۔
جس کے بعد انہوں نے اپنے علاج کے لئے حکومت سے مدد کی اپیل کی تھی۔حکومت نے انہیں بغرض علاج امریکہ بھیجنے کے لئے ائیر ایمبولینس کا انتظام کیا تھا تاہم وہ اس میں جرمنی تک ہی سفر کر سکے تھے جہاں ان کی طبیعت خراب ہوگئی اور انہیں نمونیہ ہوگیا۔