ویب ڈیسک: فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے نے کہا ہے کہ وہ اگلے سال ہونے والے الیکشن میں نائب صدر کے انتخاب کیلئے نہیں لڑیں گے اور اپنی مدت پوری ہونے کے بعد سیاست سے سبکدوش ہو جائیں گے۔
ڈوٹیرٹے نے کہا کہ میں اہل نہیں ہوں اور نائب صدارت کے لیے انتخاب لڑنا قانون ، آئین کی خلاف ورزی ہوگی۔” آج میں سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتا ہوں۔ فلپائن کے صدر کی آئینی مدت 6 سال ہوتی ہے۔