Perry-pick-wickets-record

آسٹریلوی آل راؤنڈر ایلس پیری کا ایک اور اعزاز

ویب ڈیسک: گولڈ کوسٹ میں چار روزہ گلابی گیند کے ٹیسٹ کے تیسرے دن بھارت کی پوجا وستراکر کو آؤٹ کرنے کے بعد آسٹریلوی آل راؤنڈر ایلیس پیری 300 بین الاقوامی وکٹیں لینے والی پہلی آسٹریلوی خاتون بن گئیں۔
ایلس پیری اس وقت سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی خواتین کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں ، بھارت کی جھولن گوسوامی 337 اور انگلینڈ کی کیتھرین برنٹ دوسرے نمبر پر براجماں ہیں۔
30 سالہ ایلس پیری انٹرنیشنل کرکٹ میں 5000 رنز اور 300 وکٹیں حاصل کرنے والی پہلی آسٹریلوی خاتون ہیں۔
آسٹریلوی آل راؤنڈر ایلس پیری 2019 میں بہترین خاتون کرکٹر اور ون ڈے کی بہترین کھلاڑی قرار پائی تھیں ،2017 میں بھی وہ سال کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیت چکی ہیں۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹاکرا کل ہوگا