Trump-asks-judge-restart-account

جج ٹوئٹر کو اکاونٹ بحال کرنے پر مجبور کریں ، ٹرمپ

ویب ڈیسک: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا میں ایک وفاقی جج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا وہ ٹوئٹر کو ان کا اکاؤنٹ بحال کرنے کے لیے مجبور کریں۔

ٹرمپ نے جنوبی ضلع فلوریڈا کے لیے امریکی ضلعی عدالت میں ٹوئٹر کے خلاف ابتدائی حکم امتناعی کی درخواست دائر کی ، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سوشل میڈیا کمپنی کو امریکی کانگریس کے ارکان نے ان کا اکاؤنٹ بند کرنے کے لیے ’’ مجبور ‘‘ کیا تھا۔
ٹرمپ نے عدالت میں دلیل دی کہ ٹویٹر نے طالبان کو افغانستان بھر میں اپنی فوجی فتوحات کے بارے میں باقاعدگی سے ٹویٹ کرنے کی اجازت دی ، لیکن ان کی صدارت کے دوران ان کے ٹویٹس کو "گمراہ کن معلومات” کا لیبل لگاتے ہوئے انہوں نے اکاونٹ بند کیا ۔

مزید پڑھیں:  عثمان ڈار کو مشروط طور پر عمرے پر جانے کی اجازت
Trump-asks-judge-restart-account


خیال رہے ٹوئٹر نے رواں برس آٹھ جنوری کو کانگریس کی عمارت پر حملے کے بعد سابق امریکی صدر کا اکاؤنٹ منجمد کر دیا تھا۔ اس وقت 88 ملین سے زائد افراد انہیں فالو کر رہے تھے۔

مزید پڑھیں:  وزیر داخلہ کی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملاقات،دہشتگردی ختم کرنےکا عزم