Afghan-women-footballers-training

پرتگال میں پناہ لینے والی افغان خواتین فٹبالرز کی ٹریننگ شروع

ویب ڈیسک: طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد پرتگال میں پناہ لینے والی افغان خواتین فٹبالر نے لزبن کے مضافات میں فٹبال کی ٹریننگ شروع کر دی۔
پرتگال پہنچنے والی افغان خواتین کھلاڑیوں کو اس بات کی بھی بے حد خوشی ہے کہ انہیں ایسے ملک میں رہنے کا موقع ملا ہے جہاں سے کرسٹیانو رونالڈو جیسے نامور فٹ بالرز کا تعلق ہے ۔

مزید پڑھیں:  پشاور، ہلکی بارش سے موسم خوشگوار، صوبہ بھر میں بارشوں کا امکان

افغانستان کی خواتین فٹبالر 19 ستمبر کو پرتگال پہنچی تھیں۔ 6 ماہ بعد ہونے والے اپنے پہلے ٹریننگ سیشن کے دوران ام البنین رمزی نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ مجھے یقین نہیں آتا کہ میں ایک بار پھر فٹبال کھیل رہی ہوں کیونکہ افغانستان میں اس کھیل کے لیے حالات سازگار نہیں ہیں ۔

مزید پڑھیں:  ملک بھر میں او لیول ، اے لیول کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری