Omar Sharif's funeral

عمرشریف کی تدفین ان کی خواہش کےمطابق ہوگی،سندھ حکومت

ویب ڈیسک (کراچی)وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نےکہاہےکہ مرحوم عمرشریف کی تدفین انکی وصیت کےمطابق ہوگی۔

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نےعمرشریف کی تدفین کے حوالے سے کہاکہ عمر شریف کی تدفین ان کی خواہش کےمطابق ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت کی تدفین حضرت عبداللہ شاہ غازی قبرستان میں کرنے کےانتظامات کررہی ہے۔

اس سے قبل پاکستان کے لیجنڈ اداکاراور معروف کامیڈین عمر شریف کے بیٹے نے ان کی وصیت اور تدفین کے حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ سب سے اپیل ہے والد کی مغفرت کے لیے دعا کریں۔ ان کی تدفین کے لیے ابھی انتظامات ہو رہے ہیں اور جیسے ہی فائنل ہو گا اس کا اعلان کر دیں گے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹاکرا کل ہوگا

ان کا کہنا تھا کہ والد کی خواہش تھی تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار میں ہو اور اس حوالے سے سندھ حکومت سے عبداللہ شاہ غازی کے مزار میں تدفین کی درخواست کی ہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ، اسرائیلی قبضے میں رہنے والے الشفا ہسپتال سے ایک اور اجتماعی قبر دریافت

واضح رہے کہ گزشتہ روز لیجنڈ کامیڈین عمر شریف طویل علالت کے بعد جرمنی کے اسپتال میں انتقال کر گئے۔

اداکار عمر شریف 4 روز سے جرمنی کے اسپتال میں داخل تھے ، انہیں کراچی سے واشنگٹن علاج کیلئے پہنچایا جارہا تھا لیکن ناساز طبیعت کے باعث انہیں جرمنی کے اسپتال میں ہی داخل کردیا گیا تھا۔

لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کافی عرصے سے عارضہ قلب ، گردے اور دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے۔