371 more cases reported in Peshawar

ڈینگی کی یلغار،پشاور میں مزید 371 کیسز رپورٹ

ویب ڈیسک :پشاور، لاہور اور اسلام آباد میں ڈینگی مچھر کے وار جاری ہیں، پشاور کے دو اسپتالوں میں مزید 371 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

اسلام آباد میں ڈینگی وائرس سے مزید 54 افراد بیمار ہوئے ہیں جس کے باعث دارالحکومت میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 463 ہوگئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب سے ڈینگی کے 173 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، 125 مریض لاہور اور 26 مریض راولپنڈی سے سامنے آئے ہیں۔

احتیاطی تدابیر:


پورے بازوں والی قمیضیں پہنیں اور پوری ٹانگوں کو ڈھانپنے والی پینٹس کا استعمال کریں ، اپنے کپڑوں پر مچھر مار ادویات یا سپرے کا چھڑکاؤ کریں۔

ای۔پی۔اے سے منظور شدہ مچھر مار ادویات جیسا کہ ڈیٹ کا استعمال کریں ، اگر آپ کے علاقے میں مچھر کافی تعداد میں پائے جاتے ہیں تو مچھر دانی کا استعمال لازمی کریں۔

اپنے گھروں میں، برتنوں میں، ٹوٹے ہوئے ٹائروں میں، گلدانوں میں یا ٹوٹی ہوئی بوتلوں میں پانی مت کھڑا ہونے دیں۔ ڈینگی کے بخار کی ویکسین لگوائیں ۔