Landslide in Kohistan district

لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم کے 5 مقامات بند

ویب ڈیسک (کوہستان) ضلع کوہستان میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں شاہراہِ قراقرم 5 مختلف مقامات پر بند ہو گئی ہے۔

کوہستان کنٹرول روم نے کوہستان میں لینڈ سلائیڈنگ اور اس کے باعث 5 مقامات پر شاہراہِ قراقرم بند ہونے کی تصدیق کی ہے۔

مزید پڑھیں:  ایران کی اسرائیلی بحری جہاز پر سوار 2 پاکستانیوں کو واپسی کی اجازت

کوہستان کنٹرول روم کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کا ملبہ ہٹانے کا کام تا حال شروع نہیں ہو سکا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، سابق وزرائےاعلی سے پروٹوکول واپس، پی ایس بارے اعلامیہ جاری

انہوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کا ملبہ ہٹانے میں کتنا وقت لگے گا یہ بتانا قبل از وقت ہو گا۔