Shah Rukh Khan's son Aryan arrested in drug case

منشیات کیس میں شاہ رخ خان کا بیٹا آریان گرفتار

ویب ڈیسک (ممبئی)بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کےبیٹے آریان خان کو منشیات کےالزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

بھارتی نارکوٹکس کنٹرول بیورونےکروز شپ پرہونے والی ایک پارٹی پر چھاپہ مارا اور کم سے کم10 افراد کوحراست میں لیا ہے۔

حکام نے10 افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا ہے،اداکار شاہ رخ خان کی جانب سے معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے کو منشیات کے ایک کیس میں حراست میں لینے کے بعد نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے حکام پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ، آرین کو ہفتہ کی رات ممبئی کے ساحل سے دور کروز جہاز پر منعقد ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مارنے کے بعد این سی بی نے تحویل میں لیا تھا۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق این سی بی کےعہدیدار منشیات کے معاملےمیں آریان سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔

آریان کا موبائل فون ضبط کر لیاگیا ہےاوراس کی اسکیننگ کی جارہی ہے تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ منشیات کے قبضے یا استعمال میں اس کے ملوث ہونے کے کوئی اشارے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد کے بلڈ ٹیسٹ کے بعد مزید کارروائی ہوگی۔ این سی بی نے یہ چھاپہ ‘کورڈیلیا دی امپریس’ نامی جہاز پر مارا اور یہ آپریشن کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔