Three accused arrested

کراچی سے 20 کروڑ روپے لوٹنے والے تین ملزم پشاور سے گرفتار

ویب ڈیسک (پشاور)پشاور پولیس نے کراچی میں بینک گاڑی لوٹنے والے تین ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ ملزمان کو پشاور کے تھانہ تہکال کی حدود سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان نے 10 اگست کو کراچی میں نجی بینک سے رقم لے جانے والی گاڑی کولوٹ لیا تھا۔ واردات میں گاڑی کا ڈرائیور بھی شریک تھا۔ ملزمان 20 کروڑ 50 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے تھے جن کے خلاف تھانہ میٹھادر کراچی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں، پاکستان سے تعاون جاری رہے گا، چین

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق کراچی سے ہے جو لوٹی گئی رقم سے پشاور میں انویسٹمنٹ کا منصوبہ بنا رہے تھے۔پشاور پولیس نے ملزمان سے 70 لاکھ روپے اور واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کر لی ۔ ملزمان کی گرفتاری سے متعلق کراچی پولیس کو آگاہ کر دیا گیا ہے

مزید پڑھیں:  پاک افغان وزراء کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا