15-year-old girl

پشاور سے 15سالہ لڑکی کے غائب ہونے کا معمہ پولیس حل نہ کر سکی

ویب ڈیسک (پشاور)پشاورکے تھانہ شاہ پور کی حدود سے 15 سالہ لڑکی دن دیہاڑے غائب ہو گئی جس کا تاحال پتہ چلایا نہ جا سکا۔ گیارہ دن گزرنے کے باوجود بھی پولیس لڑکی کو ڈھونڈنے یا پھر محرکات معلوم کرنے میں مکمل ناکام ہے ۔

مزید پڑھیں:  پرویز خٹک پیپلز پارٹی میں شمولیت کیلئے پر تولنے لگے

بچی کے والدین کی جانب سے پولیس کارروائی کے لئے رپورٹ کے اندراج کی درخواست دی گئی تاہم بچی کے غائب ہونے کے چھ دن بعد پولیس نے روزنامچے پر اکتفا کر کے کاغذی کارروائی پوری کر لی ۔

مزید پڑھیں:  جامعات میں وی سیز کی عدم موجودگی ، مالی بحران بارے گورنر کا وزیراعلیٰ کو خط

بچی کے والدین نے پولیس کارکردگی سے مایوس ہو کرآئی جی خیر پختونخوا معظم جاہ انصاری ،سی سی پی او پشاور اور ایس ایس پی آپریشن سے فوری نوٹس اور تفتیش کا مطالبہ کیا ہے۔