zabiullah

کابل: طالبان رہنمائوں پرحملہ، ذبیح اللہ محفوظ رہے 8 جاں بحق

ویب ڈیسک (کابل)افغانستان کے دارالحکومت کابل کی مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں بتایا ہے کہ آج دوپہر عید گاہ جامع مسجد کے داخلی دروازے کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دھماکے کے وقت مسجد کے اندر ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ کے لیے فاتحہ خوانی ہو رہی تھی۔

خیال رہے کہ ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ جو گذشتہ ہفتے انتقال کر گئی تھیں ان کے ایصال ثواب کے لیے ایک دعائیہ تقریب رکھی گئی تھی۔

مزید دیکھیں :   ناقص کارکردگی والے سکولوں کی نجکاری کی جائے گی