fastest race

ٹانگوں سے محروم نوجوان نے ہاتھوں پر تیز ترین دوڑ کا ریکارڈ قائم کردیا

ویب ڈیسک :ٹانگوں سے محروم امریکی زیون کلارک نے 20 میٹر کا فاصلہ اپنے ہاتھوں کے بل پر صرف 4.78 سیکنڈ میں طے کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔رواںسال 15 فروری کے روز میسیلون، اوہایو میں قائم کیے گئے ریکارڈ کو اب گنیز ورلڈ ریکارڈ نے بھی تسلیم کرلیا ہے اور اسے اپنی آئندہ سالانہ کتاب ”گنیز بْک آف ورلڈ ریکارڈ 2022” کتاب کا حصہ بنا لیا ہے۔

24 سالہ زیون کلارک پیدائشی طورپرٹانگوں سےمحروم ہیں جس کی وجہ سےانہیں جنم دینے والی خاتون نےبھی پالنےسےانکارکردیا تھا اور ہسپتال میں چھوڑ دیا تھا۔وہ 16 سال کی عمرتک ایک سےدوسرے اوردوسرےسےتیسرےگھر میں لےپالک بچے کےطورپرپلتےرہے اورہرطرح کی دشواری، حقارت اور پریشانی کاسامنابھی کرتےرہے۔2013 میں کمبرلی ہاکنزنامی ایک خاتون نے زیون کو ہمیشہ کیلیے اپنا بیٹا بنا کرساتھ رکھ لیا۔

مزید پڑھیں:  امریکی سینیٹ اجلاس، اسرائیل کیلئے 26 ارب ڈالر کا بل منظور

زیون کےمطابق ٹانگوں سےمحرومی ان کیلئے زندگی کا سب سےبڑا چیلنج تھی جسے پوراکرنے کیلئےانہوں نےہروہ کام کیاجو ٹانگوں والا ایک نارمل انسان کرسکتا ہے۔انہوں نے اداکاری کی، باڈی بلڈنگ کی، ریسلنگ میں مہارت حاصل کی اور دنیا کو دکھا دیا کہ ان میں وہ سب کچھ کرنے کی قابلیت ہے جو ایک نارمل انسان کرسکتا ہے۔دوسروں کوحوصلہ دینےکیلئےانہوں نے انسٹاگرام او ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ کے علاوہ ذاتی ویب سائٹ بھی بنائی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  چین میں شدید بارشیں، تباہ کن سیلاب سے لاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور

زیون کی زندگی پرنیٹ فلکس نےایک مختصر ڈاکیومینٹری بھی بنائی ہے۔وہ ایک امریکی مصنف کےتعاون سے اپنےبارے میں ایک کتاب ”زیون: ان میچڈ” بھی لکھ چکےہیں۔اپنی صلاحیتوں کوایک نئے انداز سے منوانےکیلئے پچھلےسال کووڈ 19 وبا کےدوران زیون نےہاتھوں کی مدد سےدوڑنے کی مشق بہتر کرنا شروع کردی اوربالآخر ایک سال بعدوہ ہاتھوں کےذریعے تیزترین دوڑ کاعالمی ریکارڈ اپنےنام کرلیا۔