National Hockey League festival to be held in Khyber Pakhtunkhwa

خیبرپختونخوا میں نیشنل ہاکی لیگ کا میلہ سجے گا

ویب ڈیسک (پشاور)خیبرپختونخوا نیشنل ہاکی لیگ کا میلہ کل چار اکتوبر سے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم پشاور میں سجے گاجس کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں،لیگ میں پاکستان ہاکی کے انٹر نیشنل کھلاڑیوں پر مشتمل آٹھ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں،تمام ٹیمیں پشاور پہنچناشروع ہوگئی ہیں ۔

پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی ہاکی لیگ کا باضابطہ افتتاح سہ پہر چاربجے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمود خان کرینگے،ڈائریکٹرجنرل سپورٹس اسفندیارخان خٹک نےمیڈیا سےگفتگوکرتے ہوئےبتایاکہ ہاکی لیگ میں پشاور فالکن ، ملاکنڈ ٹائیگرز ، ڈیرہ اسماعیل خان سٹالین، ہزارہ واریئرز، بنوں پنتھرز، مردان بیرز،ٹرائیبل لائنزاورکوہاٹ ایگلز شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  قومی ویمن کرکٹر و سابق کپتان بسمہ معروف کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

لیگ کےتحت تمام میچز صوبے کے مختلف آسٹرو ٹرف پرکھیلے جائیںگےجن میں ڈی آئی خان ، بنوں ، کوہاٹ ، پشاور ، چارسدہ اور مردان شامل ہیں۔ پہلی پوزیشن حاصل کرنے کی والی ٹیم کو 10 لاکھ روپے دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو پانچ لاکھ روپے جبکہ تیسر ی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کوتین لاکھ روپے اور چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والے ٹیم کو ایک لاکھ روپے نقد انعامات دیئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  تخت بھائی :4بچوں کی ماں نے زہریلی دوا کھا کر زندگی کا خاتمہ کردیا

انہوں نے بتایا کہ لیگ کی ہر ٹیم میںپاکستان کے دو انٹرنیشنل سینئر اور دو جونیئر کھلاڑی شامل ہیں جبکہ دیگر کھلاڑی مقامی ہوں گے جس کا مقصد کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل پلیئرز کیساتھ کھیلنے کا موقع فراہم کرنا ہے تا کہ وہ اپنے کھیل میں بہتری لاسکیں۔