resham

عمرشریف کو بھولنا ناممکن ہے ،ریشم

ویب ڈیسک (کراچی)نامور اداکارہ ریشم نے سوشل میڈیا اکائونٹ سے اداکار عمر شریف کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمر شریف چلے گئے یا ایک عہد چلا گیا،وہ عہد جس میں لوگوں کو ہنسی بانٹنے کا فریضہ بہت دیانتداری سے ادا کیا ۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

اداکارہ ریشم نے کہا کہ انسانیت عمر شریف کا شیوہ تھاکتنے ہی فنڈ ریزنگ پروگرامز میں ان کا ساتھ میسر آیا اور میں نے یہ بات سیکھی کہ اس پوری دنیا میں درد سے تڑپتا ہوا ہر شخص ہماری ذمے داری ہے۔

ریشم نے کہا کہ وہ بہت بڑے کامیڈین ہی نہیں بلکہ بہت بڑے انسان تھے،جدا سبھی کو ہونا ہےمگر ان کی جدائی سے یوں محسوس ہوا کہ جیسے ایک گھنا تناور درخت اچانک سوکھ گیا ہو،اس کی چھائوں بجھ گئی ہو،خدا حافظ عمر بھائی آپ کو بھولنا ناممکن ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن