crime secne

متھرا، منہ بولے بیٹے نے باپ اور بھائی کو قتل کر دیا

ویب ڈیسک (پشاور)پشاور کے علاقہ متھرا یاری کورونہ میں منہ بولے نشئی بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ بیٹے کو قتل کردیا اور ارتکاب جرم کے بعد فرار ہو گیا۔ ملزم کے فرار میں معاون دوملزم بھائیوں کو بھی مقدمے میں نامزد کردیاگیا۔

متھراپولیس کے مطابق مقتول نے ملزم کوپال پوس کرجوان کیا تھاجو اس کارشتہ دار ہے۔مسما ٰةزرسانگہ بیوہ فرمان نے متھرا تھانہ میں رپورٹ درج کرائی کہ متھرایاری کورونہ کےعلاقے میں ملزم کامران ولد عمران نےفائرنگ کرکےاس کےسسر 80 سالہ مومن ولد جلاد اور اس کے شوہر 50 سالہ فرمان ولد مومن کوقتل کردیاہے۔

واردات کے بعد ملزم فہیم اور عالمگیر پسران جہانگیر سکنہ فقیرآباد نے ملزم کامران کو فرار ہونے میں مدد دی، واقعہ کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعشیں تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ مقدمہ میں تین ملزموں کو نامزد کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، 24 جامعات کیلئے نئَے سرے سے وائس چانسرز کے انٹرویوز کا فیصلہ

ایس ایچ او متھرا ہمایوں خان کے مطابق مقدمہ میں ایک نامزد ملزم عالمگیر کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ مرکزی ملزم کامران اور فہیم فرار ہیں۔دہرے قتل کے ملزم کے حوالے سے ابتدائی تحقیقات کے دوران سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں، ملزم کی والدہ نے کراچی میں خودسوزی کی جبکہ اس کے باپ کو قتل کردیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  صدر مملکت سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال

پولیس کے مطابق ماں کی خود سوزی اور باپ کے قتل کے بعد مقتول مومن نے ملزم کامران کو پال پوس کر جوان کیا تاہم نشہ کے باعث ملزم کی ذہنی حالت درست نہیں تھی۔

پولیس کے مطابق ملزم تکہ فروش تھا لیکن یہ کام چھوڑکر وہ دیگرملزموں عالمگیر وغیرہ کیساتھ حجرے میں اٹھتا بیٹھتا اور مسلح رہنے سمیت نشے کی لت میں بھی مبتلا تھا جس سے اس کی ذہنی حالت بگڑ گئی تھی، ملزم مقتول مومن و دیگر گھر والوں کو اپنی شادی کرانے کیلئے بھی تنگ کرتا تھا۔