Heritage Trail Peshawar

ہیری ٹیج ٹریل پشاور کی بحالی کا منصوبہ فائلوں میں دب گیا

ویب ڈیسک (پشاور)پشاورکی عظمت رفتہ کا منصوبہ ہیری ٹیج ٹریل دستاویز میں دب کر رہ گیا۔ ڈائریکٹرجنرل سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے بعد ایڈمنسٹریٹر کے دورے سے بھی ٹریل کی قسمت نہ جاگ سکی اور ٹریل کی بحالی کا منصوبہ فائلوں تک محدود رہ گیا۔

ہیری ٹیج ٹریل کو سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے حوالے رواں برس کیا گیا تھا جس کے بعد ٹریل کی بحالی کیلئے ٹائون ون کی مدد سے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نے تقریبا 5کروڑ روپے کا منصوبہ تجویز کیا تھا تاہم اب تک اس حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی ہے ۔

مزید پڑھیں:  سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کے وارنٹ جاری

ذرائع کے مطابق سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے کئی اجلاسوں میں ٹریل کے حوالے سے بحث کی گئی ہے تاہم اس پر کام شروع کرنے کیلئے کوئی بھی آفیسر تیار نہیں ہے حال ہی میں تعینات ہونے والے ڈائریکٹر جنرل اور ایڈمنسٹریٹر دونوں نے ٹریل کا دورہ کیا اور اسے بحال کرنے کے عزم کا اظہار کیا تاہم منصوبہ شروع کرنے کے حوالے سے عملی طور پر کوئی اقدام نہیں اٹھایا جا سکا ہے جس کی وجہ سے ٹریل مزید خراب ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  سرمایہ کاری لانے پر صوبوں کو بھی کام کرنا چاہئے، مزمل اسلم