ASI killed a citizen

سوشل میڈیا پوسٹ پر اے ایس آئی نے شہری کو قتل کر دیا

ویب ڈیسک (لکی مروت)لکی سٹی پولیس چوکی کے انچارج آفیسر اے ایس آئی نےاپنےخلاف سوشل میڈیا پوسٹ پرمشتعل ہوکرشہری کوقتل کردیا۔

حنیف شاہ سکنہ آباخیل نےایف آئی آر درج کراتے ہوئےلکی مروت پولیس کوبتایاکہ وہ اپنےوالدعالمین شاہ اور ہارون رشید کےہمراہ دلوخیل میں جوہرمحمد خان ضلعی صدرپاکستان تحریک انصاف کی بیٹھک میں بیٹھاتھاکہ اس دوران پولیس وردی میں ملبوس اے ایس آئی نوید نوازاوران کےبھائی عمر گل اندر داخل ہوئے ، نوید نواز نےکلاشنکوف سے والد عالمین شاہ پرفائرنگ کی جس سےوہ زخمی ہوکرگرپڑےجبکہ عمر گل نےوقوعہ کےدوران ان پراور ہارون رشید پر کلاشنکوف تانےرکھی ۔

مزید پڑھیں:  وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی عہدیداران سے ملاقات، اہم امور زیربحث

مدعی نے پولیس کو بتایا کہ ان کے زخمی والد ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔ انہوں نے کہا کہ وقوعہ سے کچھ ویرقبل ان کے والد نے اپنے فیس بک اکائونٹ پر ملزم اے ایس آئی کیخلاف خوبرو لڑکوں کو تنگ اور بلیک میل کرنے کی پوسٹ کی تھی ۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بارشوں سے متاثرہ اضلاع کیلئے 50 ملین روپے جاری

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی جبکہ دونوں ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔
لکی شہری قتل