Zabihullah Mujahid

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا ٹویٹر اکائونٹ معطل

ویب ڈیسک (کابل)مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر نے افغان طالبان کے ترجمان اور نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد کا ٹویٹر اکائونٹ کوئی وجہ ظاہرکیے بغیر معطل کردیا گیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ذبیح اللہ مجاہد کے ٹویٹر اکائونٹ پرچار لاکھ فالورز ہیں جب کہ وہ خود کسی بھی دوسرے اکائونٹ کو فالو نہیں کرتے۔

مزید پڑھیں:  پاک افغان سرحد ی گزرگاہ انگوراڈہ گیٹ پیدل آمدورفت کے لئے کھل گیا

ٹویٹر اکائونٹ کی چھان بین سے پتا چلا ہے کہ ذبیح اللہ مجاہد اس پر اب تک 29 ہزار ٹویٹس کرچکے ہیں۔طالبان ترجمان کی ٹویٹر پر تازہ اور آخری ٹویٹ کابل میں ایک مسجد کے قریب ہونے والے بم دھماکے کے بارے میں ہے جس میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے تھے۔اگست میں ٹویٹر ویب سائٹ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر طالبان ٹویٹر کی پالیسی پرعمل کرتے ہوئے اس کا استعمال کرتے ہیں تو انہیں ٹویٹر کو استعمال کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کےمہمانوں پربری نظرڈالنےوالےہردہشتگردکاخاتمہ کرینگے،آرمی چیف