Palm Festival in Saudi Arabia

سعودی عرب میں کھجور میلےکا آغاز 15 اکتوبر سے ہوگا

ویب ڈیسک (ریاض)سعودی عرب کی العلا گورنری میں رائل کمیشن نے دوسرے سیزن کے العلا کھجور میلے کے تمام انتظامات مکمل کرلیے ۔

یہ کھجور میلہ 9 ربیع الاول بہ مطابق 15اکتوبر2021 کو تین ہفتوں تک جمعے اور ہفتے کے روز منعقد ہوا کرے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق العلا کھجور میلے کے لیے صخرہ الفیل کے بالمقابل الفرسان کا مقام مختص کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  بالوں کے حوالے سے فرانسیسی پارلیمنٹ میں متنازعہ بل منظور

کھجور میلے کے انعقاد کے لیے متعدد سرکاری اور نجی اداروں کا بھی تعاون حاصل ہوگا اور العلا کے کاشت کاروں کو اپنی کھجور کی کاشت اور پیداوار کو میلے پیش کرنے، کھجور کے کاروبار کے شائقین اور سرمایہ کاروں کواس میں شرکت کا کابھرپور موقع فراہم کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  جنوبی افریقہ :مسافر بس کھائی میں گرنے سے45افراد ہلاک