UE

ایران سے جلد جوہری مذاکرات شروع ہوں گے، یورپی یونین

ویب ڈیسک (ایران)یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوسیپ بورل نے سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے اہم عالمی اور علاقائی امور پر بات چیت کی ہے اور انھیں ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے امکانات سے آگاہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی کی حمایت

انھوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران سے جلد مذاکرات بحال ہوجائیں گے۔ایران کے جوہری تنازع کے حوالے سے سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ الریاض کو تہران کی جانب سے جوہری سمجھوتے کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش لاحق ہے اور اس کا کردار اس کے جوہری پروگرام کی پرامن نوعیت کے اعلانات کے منافی ہے۔

مزید پڑھیں:  بالوں کے حوالے سے فرانسیسی پارلیمنٹ میں متنازعہ بل منظور