Oman, Shaheen storm kills two workers

عمان ، شاہین طوفان کے نتیجے میں پہاڑ گرنے سے دو مزدور ہلاک

ویب ڈیسک :عمان کے دارالحکومت مسقط کے صنعتی علاقے الرسیل میں ایک اقامتی یونٹ پر پہاڑ گرنے سے دومزدور ہلاک ہوگئے ۔سمندری طوفان شاہین کی وجہ سے موسمی تغیرات کے نتیجے میں اس اقامتی یونٹ پرپہاڑی تودے گرے ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق عمان کے سرچ اینڈ ریسکیو اہلکاروں نے بتایا کہ انھیں دارالحکومت مسقط کے صنعتی علاقے الرسیل میں مزدوروں کی رہائش گاہ پر پہاڑ گرنے کی اطلاع ملی تھی۔اس کے بعدملبے سے دولاشیں نکال لی گئیں۔

مزید پڑھیں:  امریکی یونیورسٹی میں اسرائیل مخالف احتجاج پر 100سے زائد طلباگرفتار

عمان کے محکمہ موسمیات اور شہری ہوا بازی کے اداروں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ طوفان کا بھنورمسقط سے قریبا 60 کلومیٹر دور تھا اوراس کے ساتھ 120 کلومیٹر فی گھنٹا یا اس سے زیادہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل رہی تھیں۔

مزید پڑھیں:  کینیا میں ہیلی کاپٹرگر کرتباہ،فوج کے سربراہ سمیت5افسران ہلاک

حکام نے تصدیق کی کہ ایک بچہ طوفانی بارش کے نتیجے میں سیلاب میں ہلاک ہو گیا ہے جبکہ عمان کے ساحل سے سمندری طوفان شاہین ٹکرانے کے بعد پروازیں معطل کردی گئی ہیں اور اسکول بھی بند کردیے گئے