bilala saeed

بلال سعید کا گانا ”مٹی دا کھڈونا”ریلیز ہوتے ہی مقبول

ویب ڈیسک (کراچی)پاکستان کے معروف گلوکار بلال سعید نے اپنا نیا گانا ‘مٹی دا کھڈونا’ ریلیز کردیا ہے جسے بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔

بلال سعید نے یہ گانا یوٹیوب پر یکم اکتوبر کی شام کو ریلیز کیا جو میوزک کے دیوانوں کو بھا گیا ہے۔”مٹی دا کھڈونا” کو گانے کے ساتھ ساتھ کے بلال سعید نے اس کی شاعری بھی خود لکھی ہے اور موسیقی بھی ترتیب دی ہے۔گانے کی ویڈیو کی ہدایت کاری عدنان قاضی نے کی ہے جس میں منزہ راجپوت اور بلال سعید دونوں جلوہ گر ہوئے ہیں۔

بلال سعید کے اس گانے کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے اور اسے یوٹیوب پر 25 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔