court-indict-student-rape-case

مفتی عزیرالرحمن پر بیٹوں سمیت فرد جرم عائد

ویب ڈیسک: مدرسے کے طالب علم سے بدفعلی کے الزام میں گرفتار مفتی عزیرالرحمن سمیت بیٹوں پر فرد جرم عائد کردی گئی ،عدالت نے سماعت 18اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرلیا۔

ملزم مفتی عزیرالرحمن کو سخت سکیورٹی میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔مفتی عزیز الرحمن کے بیٹوں پر مدعی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج ہے ۔

تمام ملزمان کی صحت جرم سے انکار کے بعد عدالت نے فرد جرم کیس کی سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے گواہان کو طلب کرلیا۔

مزید دیکھیں :   پشاور،1ماہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 16گینگز بے نقاب