BABAR-AZAM-RUNS-RECORD

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 7000 رنز بنانے والے کرکٹر بن گئے

ویب ڈیسک: بابر اعظم ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں تیز ترین 7000 رنز بنانے والے کرکٹر بن گئے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 7000 رنز بنانے والے کرکٹر بن گئے ہیں، انہوں نے یہ سنگ میل 187 اننگز میں عبور کرکے ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بیٹسمین کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20:پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری

بابر اعظم نے یہ ریکارڈ قومی ٹی ٹوئنٹی چمپئن شپ میں سینٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کے درمیان میچ میں عبور کیا، اس میچ سے قبل بابر اعظم کو سات ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے چار رنز درکار تھے۔

مزید پڑھیں:  چوتھاٹی20:نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 179رنز کا ہدف دیدیا

پاکستانی کپتان نے 187 اننگز میں سات ہزار رنز مکمل کرکے کرس گیل کا ریکارڈ توڑا، کرس گیل نے 192 اننگز میں سات ہزار رنز ٹی ٹوئنٹی رنز کا سنگ میل عبور کیا تھا۔بابر اعظم اس سے قبل تیز ترین چھ ہزار رنز کرنے والے ایشین بیٹسمین بھی رہ چکے ہیں۔