RONALDO-DREAM-MATC-HMEMORABLE

انگلش پریمیئر لیگ ، رونالڈو اپنا 200 واں میچ یادگار نہ بنا سکے

ویب ڈیسک: انگلش پریمیئر لیگ،رونالڈو اپنا 200واں میچ یادگار نہ بناسکے
انگلش پریمیر لیگ میں چیلسی اور وولوز نے اپنے اپنے میچز جیت لیے، کرسچیانو رونالڈو لیگ میں اپنا 200واں میچ یادگار نہ بناسکے، ایورٹن اور مانچسٹر یونائیٹڈ کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔اولڈ ٹریفرڈ میں کھیلے گئے اس میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کے کرسچیانو رونالڈو انگلش پریمیئر لیگ کے 200ویں میچ کو یادگار نہ بناسکے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹاکرا کل ہوگا
مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا

ایورٹن کے خلاف میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے اینتھونی مارشل نے 43ویں منٹ گول کیا۔جو ایورٹن کے اینڈروس ٹاؤن سینڈ نے 65ویں منٹ میں گول کرکے مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا۔