CM-MEHMOOD-EXFATA.MNA

قبائلی اضلاع کی تیز رفتار ترقی اہم ترجیح ہے ، وزیراعلیٰ محمود خان

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ ضم اضلاع کی تیز رفتار ترقی ان کی حکومت کی ترجیحات کا اہم حصہ ہے ، موجودہ حکومت اس مقصد کے لئے ایک جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھار ہی ہے۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا سے ضم شدہ اضلاع سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی اسمبلی نے ملاقات کی وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں قبائلی اضلاع میں جاری ترقیاتی کاموں اور عوامی مسائل کے حل سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر، یتیم بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے خصوصی تقریب کا انعقاد

محمودخان نے کہا کہ بحیثیت وزیراعلیٰ ضم اضلاع کے حقوق کے حصول اور وہاں کے لوگوں کو درپیش مسائل کو دور کرنے کے لئے ہر دستیاب فورم پرموثر آواز اٹھائیں گے۔ ضم اضلاع میں تمام ترقیاتی منصوبے وہاں کے عوام کے منتخب نمائندوں کی بھر پور مشاورت سے ترتیب دیئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ محمودخان نے مزید کہا کہ ایسے منصوبوں کو ترجیح دی جائے گی جن کافائدہ زیادہ سے زیادہ عوام کو ملے ، ترقیاتی منصوبوں کے سلسلے میں کسی بھی حلقے کے ساتھ کوئی نا انصافی نہیں کی جائے گی اور تمام حلقوں کو ان کا پورا پورا حصہ ملے گا۔

مزید پڑھیں:  وزیر داخلہ کی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملاقات،دہشتگردی ختم کرنےکا عزم