ویب ڈیسک (دبئی)دبئی میں ٹیکسی ڈرائیوروں کی ایمانداری پر حکومت کی جانب سے انہیں انعامات سے نوازا گیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق مختلف اوقات میں دوران سفر مسافر اپنا سامان ٹیکسیوں میں بھول گئے تھے جس کی مجموعی مالیت 3 کروڑ 28 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد تھی،ٹیکسی ڈرائیورز نے تمام سامان مالکان کو واپس کردیا تھا جس پر دبئی حکومت نے 49 ایماندار ڈرائیورز کو انعامات اور سرٹیفکیٹس سے نوازا۔