American scientists

2021کاطب کا نوبل پرائزدوامریکی سائنس دانوں نے جیت لیا

ویب ڈیسک :رواں سال شعبہ طب اورفزیالوجی کانوبل پرائزدوامریکی سائنسدانوں ڈیوڈ جولیئس اوراردم پاتاپوتیان کودینے کااعلان کیاگیاہےان دونوں نے انسانی بدن کےٹمپریچر کی مناسبت سےاہم سائنسی دریافتوں کوعام کیاتھا۔

میڈیارپورٹس کےمطابق نوبل پرائزکمیٹی کےسیکرٹری جنرل تھوماس پیرلمین نےرواں برس کےدنیامیں معتبرترین قراردیےجانےوالےنوبل انعامات کےپہلے پرائزکااعلان کیا۔

نوبل کمیٹی کےمطابق ڈیوڈ جولیئس اوراردم پاتاپوتیان کو درجہ حرارت اورلمس یاچھونے کے احساس کے لیےذمے دارریسیپٹرز کی دریافت پریہ انعام دینے کا فیصلہ کیاگیا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی قیادت کا ایران کیخلاف جوابی کارروائی پر اتفاق نہ ہوسکا

نوبل کمیٹی نےمزید کہاکہ ان دونوں نے حقیقت میں فطرت کےمخفی رازآشکارکیےہیں اوران سےانسانی بقا کو تحفظ حاصل ہوا۔انہی دونوں سائنسدانوں کو گزشتہ برس ایک اوراہم پرائز کاولی انعام برائےنیوروسائنسز سےنوازاگیاتھا۔اردم پاتاپوتیان نےانسانی درجہ حرارت جاننےکا ایک اورطریقہ وضع کیا۔

مزید پڑھیں:  ایران کے صدر ابراہیم رئیسی رواں ماہ پاکستان آئیں گے

انہوں نےانسانی خلیےسےمکینیکل سینسرکی مدد سے ٹمپریچرمعلوم کرنے کاپتہ چلایا،نوبل انعام کمیٹی کے مطابق پینسٹھ سالہ ڈیوڈ جولیئس نے مرچ کے ایک جزو کو تلاش کر کے انسانی اعصابی نظام میں موجود حرارت سے جسم کے اندرونی درجہ حرارت کے بارے میں بنیادی معلومات ظاہر کیں۔